فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی ناکام کوشش

فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی ناکام کوشش

ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد خوارج زخمی بھی ہوئے، جبکہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دستیاب فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے قبل خارجیوں کی نقل و حرکت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں سرانجام دینے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 34 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *