نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق بڑی خبر

نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز  سے متعلق بڑی خبر

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اُس وقت تک منظوری نہیں دی جائے گی جب تک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات کے مطابق بغیر گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کوئی ہاؤسنگ سکیم ماحولیاتی منظوری حاصل نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ٹریٹمنٹ گندا پانی خارج کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز ماحول اور انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سکول اور کالجز آج کھلیں گے یا نہیں؟ صوبائی وزیرتعلیم کا بیان آگیا

ای پی اے پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ماحولیاتی منظوری سے قبل ہر سکیم سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا تفصیلی ڈیزائن لازمی طور پر طلب کیا جائے گا۔ عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لے آؤٹ پلان میں اگر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے واضح جگہ مختص نہ ہوئی تو منظوری نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے مختص زمین کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ بغیر صفائی کے گندے پانی کے اخراج کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب کے مطابق ماحول کی حفاظت اور پائیدار ترقی کے لیے یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ماحولیاتی منظوری کے عمل میں سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا پروپیگنڈا کچھ نہ کر سکا, پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن منتخب

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *