ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں کن ممالک کی ٹیمیں کھیلیں گی ؟ فہرست سامنے آگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں کن ممالک کی ٹیمیں کھیلیں گی ؟ فہرست سامنے آگئی

آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 20 ٹیموں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں بھارت، سری لنکا، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ان کے علاوہ نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان، امریکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع، ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کے مصداق، بھارتی کرکٹ بورڈ کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان

2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پچھلے ایڈیشن کے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا، جس میں تمام 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر 4 ٹیموں سے ایک بار مقابلہ کرے گی۔

ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں ’سپر 8‘ مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں ٹیموں کو پہلے سے طے شدہ درجہ بندی کے مطابق دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نائیکوپ کارڈ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری

سپر 8 مرحلے کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ سیمی فائنل کے فاتح ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہ ایونٹ پہلی بار 2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا، جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد 2009 میں پاکستان، 2010 میں انگلینڈ، 2012 میں ویسٹ انڈیز، 2014 میں سری لنکا، 2016 میں ویسٹ انڈیز، 2021 میں آسٹریلیا، 2022 میں انگلینڈ اور 2024 میں ویسٹ انڈیز نے ٹرافی اپنے نام کی۔

2026 کا ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا دسواں ایڈیشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ، حکومت کا سیکیورٹی سے متعلق بڑا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *