فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
مزید تفصیل شامل کی جارہی ہیں۔۔۔!!