پاکستانی وفد کے دوحہ میں موجود ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار، سیکیورٹی ذرائع کی تردید

پاکستانی وفد کے دوحہ میں موجود ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار، سیکیورٹی ذرائع کی تردید

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے لئے پاکستانی وفد تاحال دوحہ روانہ نہیں ہوا، سیکورٹی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔ 

سیکیورٹی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد تاحال پاکستان میں ہی موجود ہے اور اس کی روانگی کل صبح طے شدہ پروگرام کے مطابق متوقع ہے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ دوحہ میں پاکستانی وفد کی موجودگی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، اور اس حوالے سے کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع پر یقین نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان اب بھارت کی پراکسی بن چکا ہے ، دہشت گردی کی جنگ بھارت، افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہے، خواجہ آصف

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان نے متعدد بار افغانستان کی عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ تاہم افغان طالبان کی جانب سے بارہا پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی متعدد چیک پوسٹس کو تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کے بعد افغانستان کی طرف سے بارہا سیز فائر کی درخواست کی گئی، جس کے نتیجے میں 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم جمعے کی شب سیز فائر کے خاتمے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی گئی جس پر پاکستان کی فوج نے موثر کاروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے طالبان پر گولیوں کی بارش کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *