حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں ، وزیرخزانہ

حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں ،  وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں، یہ سرمایہ کاری واقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرر ہے ہیں۔

وزیرِخزانہ نے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائےبین الاقوامی معاشیات کی گول میز اجلاس میں شرکت کی، وزیرخزانہ نے “پاکستانی معیشت کو چیلنجز، مواقع اور اسکے بعد” کے موضوع پر خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک، بھارت ساتویں، پاکستان 33 ویں نمبر پر

وزیرِخزانہ محمداورنگزیب نے شرکا کو پاکستان کی حالیہ معاشی پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو اُجاگر کیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیرخزانہ نے ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل پر بھی روشنی ڈالی، اصلاحاتی عمل کے ذریعے افرادی صلاحیت، نظام اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے اہداف کا ذکرکیا۔

 وزیرِ خزانہ نے نجکاری کے عمل کی پیش رفت سےبھی آگاہ کیا اور حکومت کے اصلاحاتی عزم کو دہرایا ،بعد ازاں وزیرِخزانہ نے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

وزیرخزانہ کی فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے تجارتی اعداد و شمار میں تضاد، آئی ایم ایف کی تکنیکی معاونت مشن بھیجنے کی پیشکش

وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *