چینی جے-16 طیارے نے جدید ’غیرملکی‘ اسٹیلتھ طیاروں کو بھاگنے پرمجبور کردیا

چینی جے-16 طیارے نے جدید ’غیرملکی‘ اسٹیلتھ طیاروں کو بھاگنے پرمجبور کردیا

چینی فضائیہ کے J-16 لڑاکا طیارے نے دو جدید غیر ملکی طیاروں کو نشانہ بنا کر چین کے ایئر ڈیفنس آئیڈینٹیفکیشن زون (ADIZ) سے باہر جانے پر مجبور کر دیا۔

یہ انکشاف پہلی بار رواں ماہ چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کیا گیا، جس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس واقعے کے بعد سے ان غیر ملکی طیاروں کو دوبارہ اس علاقے میں نہیں دیکھا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے کا فیصلہ، بھارت پر مزید پابندیاں لگنے کا امکان

چینی فوجی تجزیہ کار اور پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے سابق کرنل یوے گانگ کے مطابق، قوی امکان ہے کہ یہ غیر ملکی طیارے امریکا کے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے F-22 Raptor تھے۔

یوے گانگ نے مزید وضاحت کی کہ J-16 طیارہ ان اسٹیلتھ طیاروں کو نشانے پر لینے میں اس لیے کامیاب ہوا کیونکہ چینی فضائیہ ایک جامع جنگی نظام پر انحصار کرتی ہے، جس میں سیٹلائٹ، ارلی وارننگ ایئرکرافٹ، اور اینٹی-اسٹیلتھ ریڈار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھین: افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کی پناہ گاہوں پر اسٹرائیکس کر دی

فوجی اصطلاح میں کسی طیارے کو “لاک آن” کرنے کا مطلب ہے کہ ہدف کو مکمل طور پر ٹریک کر لیا گیا ہے اور حملے کے لیے تیار پوزیشن میں لے آیا گیا ہے۔

چین کا J-16 طیارہ اگر واقعی F-22 جیسے اسٹیلتھ طیاروں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے تو یہ نہ صرف چین کی ٹیکنالوجی کی کامیابی ہے بلکہ ایک واضح پیغام بھی کہ مشرقی ایشیا کی فضاؤں میں طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles