پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کی جانب سے شائقین کیلئےبڑا تحفہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کی جانب سے شائقین کیلئےبڑا تحفہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کل اسلام آباد کلب میں 12:30 سے 3:30 تک پریکٹس کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *