کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے ٹوپی کے علاقے اجمیر شاہ پہاڑ میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق موٹر سائیکل سوار فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔
ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمان عرف مانے ولد مکین شاہ اور عبدالباسط ولد تلاوت شاہ ساکن صوابی کے ناموں سے ہوئی دونوں کے خلاف ڈرائیور کانسٹیبل زاہد اور کانسٹیبل جمال الدین کو شہید کرنے سمیت قتل، اقدامِ قتل اور دہشتگردی کے متعدد مقدمات درج تھے۔