ٹی ایل پی نے اس وقت اسلام آباد کی جانب مارچ اور امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ ملاقات میں بھی وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن و استحکام کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔