امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا متوقع دورہ پاکستان مؤخر کر دیا ۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایران کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے واضح جواب نہ آنے کے باعث کیا گیا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ حتمی طور پر منسوخ نہیں ہوا بلکہ حالات سازگار ہوتے ہی اسے دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان جاری دو ہفتے کی جنگ بندی بھی اختتام کے قریب ہے، جس کے بعد صورتحال مزید غیر یقینی ہو سکتی ہے۔ اس تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ کسی مستقل معاہدے کے بغیر جنگ بندی میں توسیع کے حق میں نہیں ہیں۔
ادھر ایران نے بھی مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات میں شرکت کے لیے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق ایران اسی صورت مذاکرات میں شامل ہوگا جب اسے نتیجہ خیز پیش رفت کی امید ہو۔

ایرانی حکام نے امریکا پر کھلے سمندروں میں ایرانی جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا ہے جسے انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، سمندری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات امریکا کی نیت پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں۔

مجموعی طور پر صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے تاہم پاکستان ایک ممکنہ سفارتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے جہاں مستقبل میں اہم مذاکرات متوقع ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *