وزیراعلیٰ کے پی کو کابینہ سازی میں بڑی مشکل کا سامنا ،حکومتی ممبران اسمبلی نے بڑا مطالبہ کردیا

وزیراعلیٰ کے پی کو کابینہ سازی میں بڑی مشکل کا سامنا ،حکومتی ممبران اسمبلی نے بڑا مطالبہ کردیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حکومت سازی کے عمل میں اہم چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے کابینہ میں منتخب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی میں حکومتی ارکان نے واضح کیا ہے کہ غیر منتخب افراد کو کابینہ میں شامل کرنا عوام کے ووٹ دینے کے حق کے ساتھ ناانصافی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی کسے پسند نہیں؟ شیر افضل مروت کا انکشاف

اجلاس میں بتایا گیا کہ منتخب ارکان اپنے عوامی مینڈیٹ کی بنیاد پر کابینہ میں نمائندگی چاہتے ہیں اور مزمل اسلم کے علاوہ کسی غیر منتخب شخص کی شمولیت قبول نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں ہوا جس میں انہوں نے ارکان کے تحفظات سن کر یقین دہانی کرائی کہ کابینہ کا حتمی فیصلہ پارٹی کے بانی چیئرمین پر منحصر ہے۔

ارکان نے کہا کہ منتخب نمائندوں میں سے جس شخص کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگالیکن غیر منتخب افراد شامل نہ کیے جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *