جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ اس حوالے سے متوقع تاریخ سامنے آگئی ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق 23 اکتوبر 2025 کی شام چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات موجود ہیں۔ سپارکو نے بتایا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بجکر 25 منٹ پر طلوع ہوگا۔

سپارکو کے مطابق 23 اکتوبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، جب کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ متوقع ہے۔ فلکیاتی اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وقفہ چاند کی رویت کے لیے نہایت موزوں ہے، اس لیے 23 اکتوبر کی شام چاند کے نظر آنے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اگر موسم صاف رہا تو چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا۔ اس کے پیش نظر امکان ہے کہ جمادی الاول کی پہلی تاریخ 24 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

سپارکو نے مزید وضاحت کی کہ فلکیاتی مشاہدات کے مطابق چاند کی پوزیشن، عمر اور افق سے بلندی ایسی ہوگی جو رویت کے امکانات کو مضبوط بناتی ہے، خاص طور پر ساحلی علاقوں جیسے کراچی، گوادر اور پسنی میں چاند واضح طور پر دکھائی دینے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔ کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں، موسمی حالات اور فلکیاتی معلومات کی بنیاد پر جمادی الاول 1447 ہجری کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *