وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔
تفصیلات مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے جب کہ روشن معیشت بجلی پیکج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ گھریلو صارفین اوریا کوئی دوسرا شعبہ نہیں اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سال میں پورا سال صنعتی، زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پیکج کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، اللہ کے فضل کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے۔
شبہاز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی، روزگار میں اضافے کے لیے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔