افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی، پہلے مرحلے میں چمن کے راستے تجارت شروع ہوگی

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی،  پہلے مرحلے میں چمن کے راستے تجارت شروع ہوگی

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا، ابتدائی طور پر چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ بحال ہوگی۔

ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق واپس آنے والی گاڑیوں کی نقل وحمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں اُن 9 گاڑیوں کو کلیئر کیا جائےگا جو فرینڈ شپ گیٹ بند ہونے پر واپس بھیجی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے میں این ایل سی سے واپس 74 گاڑیوں کا پراسیس کیا جائے، تیسرے مرحلے میں ہالٹنگ یارڈ کی 217 گاڑیوں کو سرحد پار جانے کی اجازت دی جائے۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبرز آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی کی تجویز دی گئی ہے، تازہ پھلوں کے 400 ٹرک اسپن بولدک میں کھڑے ہیں ، درجنوں ٹرکوں میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہوچکے ہیں۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبرز آف کامرس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان افغانستان کا ہورہا ہے ، پاکستانی کلیئرنگ کمپنیوں کو بھی روزانہ بھاری جرمانہ دینا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے بتایا کہ ان کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی کا نوٹیفکیشن نہیں ملا۔ یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی 12 روز سے آمدورفت کے لیے بند ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *