پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا

پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا

پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے اور انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی قونصلر صائمہ سلیم نے اقلیتوں کے مسائل پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند نظریات کے خطرناک اور بھیانک نتائج مسلسل سامنے آ رہے ہیں، جنہوں نے معاشرتی ہم آہنگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

صائمہ سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی ریاستی پالیسی اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی ہے۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے، ان کے خلاف تشدد اور نسل کشی کے اعلانات اب معمول بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق، بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے، جو نہ صرف اقلیتوں کے لیے بلکہ خطے اور بین الاقوامی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے

پاکستانی قونصلر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دلتوں کو منظم طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے زیر سایہ یہ انتہا پسندانہ رجحانات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر صائمہ سلیم نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم میں ملوث عناصر اور اداروں کو جوابدہ ٹھہرائے اور ایسے اقدامات کرے جن سے مذہبی رواداری، انسانی وقار اور عالمی امن کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *