علیمہ خان غیرحاضر، عدالت کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

علیمہ خان غیرحاضر، عدالت کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگری عدالت میں صادق آباد کے نومبر احتجاج کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جو جج امجد علی شاہ نے کی، سماعت کے دوران دس ملزمان حاضر تھے، بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان غیر حاضر تھیں۔

عدالت نے علیمہ خان کا مچلکہ ضبط کر لیا جبکہ علیمہ خان کا ضامن مفرور ہونے پر عدالت نے ضامن کی جانب سے پیش کردہ جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : احتجاج کیس : علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے ڈی جی نادرا کو حکم دیا کہ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیا جائے، ڈی جی پاسپورٹ کو علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا جبکہ  گورنر اسٹیٹ بینک کو حکم جاری کیا کہ علیمہ خان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے،عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، عدالت نے مقدمہ کی سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 26 نومبر 2022 کو تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے متعدد واقعات پیش آئے۔

 اس مقدمے میں علیمہ خان سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *