علاقائی روابط کا فروغ معاشی و تجارتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، وزیر اعظم

علاقائی روابط کا فروغ معاشی و تجارتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی روابط کا فروغ معاشی اور تجارتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نہایت اہم لمحہ ہے کہ آج ہم سب یہاں ایک مفید اور بامقصد مکالمے کے لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تاریخی طور پر ایک ایسا مرکز رہا ہے، جس کے ذریعے قدیم شاہراہِ سے لے کر آج کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے تک مختلف اقوام کی ثقافتیں، روایات، اشیا اور تخلیقی نظریات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے،  ہمارا خطہ ہمیشہ مواقع اور روابط کا مرکز رہا ہے اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور معیشت کی بڑھتی اہمیت نے ان قدیم راہداریوں میں نئی جان ڈال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس دوطرفہ اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور رابطوں کے نظام میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں، پاکستان ان تبدیلیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرتے ہوئے خطے میں اقتصادی تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، ہمارا خطہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مرکز کے طور پر کام کر رہا جبکہ گوادر کی ساحلی پٹی اور کراچی بندرگاہ میری ٹائم سلک روڈ کا حصہ ہیں، جس سے قدیم تجارتی گزرگاہوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹرانس افغان، اسلام آباد، تہران اور استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہا ہے، جس سے علاقائی روابط بڑھنے کے ساتھ ساتھ معاشی اور تجارتی میدان میں انقلاب آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عرب جمہوریہ مصر کا سرکاری دورہ

ان کا کہنا تھا کہ تجارت، معیشت اور توانائی میں تعاون سے نئے دور کا آغاز ہو گا، آج کا ڈیٹا تکنیکی انضمام سے وابستہ ہے، ڈیجیٹل دور میں روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں، پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کی فراہمی ترجیح ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *