پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، طلبہ کیلئے مختصر سلیبس، کم محنت میں زیادہ نمبر

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، طلبہ کیلئے مختصر سلیبس، کم محنت میں زیادہ نمبر

پنجاب بھر کے لاکھوں طلبہ و طالبات کے لیے ایک شاندار خبر سامنے آئی ہے محکمہ تعلیم پنجاب نے نویں اور دسویں جماعت کے لیے اسمارٹ سلیبس کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد اب طلبہ کو طویل نصاب کے دباؤ سے نجات ملے گی اور وہ مختصر نصاب کی بنیاد پر امتحانات کی تیاری کر سکیں گے۔

وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق رواں تعلیمی سال میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ صرف اسمارٹ سلیبس کے مطابق امتحان دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سلیبس آج سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا جبکہ گیارہویں جماعت کا اسمارٹ سلیبس بھی آئندہ ہفتے کے اندر جاری کر دیا جائے گا۔

یہ خبربھی پڑھیں :میٹرک کا امتحان دینے والےطلباء کیلئے بڑی خوشخبری

یہ اعلان تعلیمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے لاکھوں طلبہ اور اساتذہ کو امتحانی تیاری کے لیے ایک واضح سمت اور آسان حکمتِ عملی میسر آ گئی ہے۔

ماہرین تعلیم کے مطابق کم نصاب سے نہ صرف طلبہ کا بوجھ کم ہوگا بلکہ وہ اہم مضامین اور بنیادی تصورات پر بہتر توجہ دے سکیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ نیا سلیبس وزیرِ اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایجوکیشن ریفارم مشن کا حصہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :طلبہ کیلئے خوشخبری! لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا دوبارہ آغاز

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد تعلیمی معیار کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور طلبہ کو سہل، موثر اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق نئے نصاب میں غیر ضروری مضامین اور طویل ابواب کو حذف کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ امتحانات کی بہتر تیاری کر سکیں۔

اساتذہ کی تنظیموں نے بھی اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم تعلیمی نظام میں بہتری اور طلبہ کے مفاد میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
یہ اقدام واضح طور پر پنجاب حکومت کے اس عزم کی علامت ہے کہ صوبے میں تعلیم کو نہ صرف آسان بنایا جائے بلکہ اسے زیادہ مؤثر، جدید اور شفاف بھی بنایا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *