ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس میں گریڈ 5 سے 15 تک سینکڑوں آسامیاں، مکمل تفصیل جانیئے

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس میں گریڈ 5 سے 15 تک سینکڑوں آسامیاں، مکمل تفصیل جانیئے

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر بھرتی مہم کا اعلان کیا ہے، جو گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی آسامیوں کے لیے ہوگی۔ بھرتی کا عمل جلد ہی پورے پاکستان میں شروع کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں قائم بھرتی مراکز کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہر مرکز میں ایک یونٹ ریکروٹمنٹ بورڈ تشکیل دیا جائے گا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سطح کا افسر تمام انتظامات کی نگرانی کرے گا تاکہ بھرتی کا عمل شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل ہو۔

ASF نے مراکز کو آن لائن ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے اور بھرتی کے دوران تمام انتظامی امور کو بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

بھرتی مراکز اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، فیصل آباد، اور ملتان سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں جیسے کوئٹہ، رحیم یار خان، سیالکوٹ، بہاولپور، نواب شاہ، گوادر، سکردو، دالبندین اور چترال میں قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام تیاریوں کی تکمیل کے بعد بھرتی کے اشتہار کی اشاعت یکم نومبر کو متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *