امریکی ٹیرف سے پریشان یورپی ممالک نے خلیجی ریاستوں پر نظریں جمالیں حال ہی میں برطانوی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک سے تجارتی معاہدہ جلد متوقع ہے اور اس حوالے سے ریاض میں اہم ملاقاتوں کے بعد معاہدے کیلئے پرُاعتماد ہیں۔
برطانوی وزخزانہ نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری فورم کے موقع پر اہم ملاقاتیں کیں جس میں بحرین، کویت اور قطر کے وزرائےخزانہ قبل ذکر ہیں۔
برطانیہ 2020 میں یورپی یونین سےعلیحدگی کے بعد سے جی سی سی کیساتھ معاہدے کا خواہاں ہے۔
امریکا نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی 7 اور یورپی یونین سے بھارت اور چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران جی 7 ممالک سے کہا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے میں امریکا کے ساتھ شامل ہوں۔
اس سے ایک دن قبل امریکی محکمہ خزانہ کے ترجمان نے جی 7 اور یورپی یونین کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ چین اور بھارت سے آنے والی اشیا پر ٹیرف عائد کریں تاکہ ان پر روس کے تیل کی خریداری بند کرنے کیلیے دباؤ ڈالا جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈین اشتہار پر برہم ہیں، غصے میں انھوں نے کینیڈا پر مزید 10 فی صد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر ہفتے کو جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ کینیڈا نے ٹیرف کے خلاف دھوکے پر مبنی اشتہار چلایا، فراڈ اشتہار کا مقصد امریکی سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فراڈ کے لیے سابق صدر رونلڈ ریگن کی منتخب آڈیو اور ویڈیو کو اشتہار میں استعمال کیا گیا، جان بوجھ کر سنگین غلط بیانی کی گئی جس پر مزید 10 فی صد ٹیرف عائد کر رہا ہوں۔ ٹرمپ نے لکھا کینیڈا نے اشتہار فوری ہٹانے کی بجائے کل رات دوبارہ نشر کیا، ریگن فاؤنڈیشن کے مطابق کینیڈا نے اجازت کے بغیر تقریر میں ترمیم کر کے اشتہار جاری کیا۔