ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی امور میں بنیادی نکات پر اتفاق

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی امور میں بنیادی نکات پر اتفاق

جنوبی کوریا کے دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی امور زیر بحث آئے ہیں۔

ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہوئی، امید ہے ملاقات انتہائی کامیاب ہوگی، امریکہ اور چین کے درمیان آج تجارتی معاہدہ ہو سکتا ہے، امریکہ اور چین کے درمیان پہلے ہی بہت سی چیزوں پر اتفاق ہو چکا ہے، مزید کچھ معاملات پر آج اتفاق ہو جائے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا  کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے، دونوں ملکوں کی تجارتی ٹیموں میں بنیادی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، دونوں ممالک کی ترقی کیلئے ساز گار ماحول قائم کیا جائے، دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے مسائل پر کھلے دل سے گفتگو ضروری ہے، حالیہ غزہ جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کی چین کو مقناطیس فراہم نہ کرنے پر 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

چین کے صدر  نے ٹرمپ سے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان اختلا فات معمول کی بات ہے، باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد کے لیے آپ کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:رسوائی بھارت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا ذکر پھر چھیڑدیا

چین نے دیگر عالمی تنازعات کے حل کے لیے امن مذاکرات کو بھی فروغ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی شاندار کوششوں کو سراہتا ہوں۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ایک ایسا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس ملاقات سے قبل امریکی صدر نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ یہ ملاقات کامیاب ہوگی تاہم اس دوران صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر سخت گیر مذاکرات کار ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کیساتھ پاکستان پر گفتگو سے بچنے کیلئے مودی آسیان اجلاس میں نہیں گئے ، بلومبرگ

ٹرمپ نے جنوبی کوریا روانگی کے وقت صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ اس سال کے شروع میں چین پر فینٹنیل بنانے میں سے متعلق لگائے گئے محصولات کو کم کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *