آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور اور پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اضافے کے بعد پانچ کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اب یہ 850 روپے میں دستیاب ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل سطح پر دکانداروں کو پانچ کلوگرام آٹے کا تھیلا 790 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ چند دنوں کے دوران لاہور شہر میں مجموعی طور پر پانچ کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے گھریلو بجٹ برقرار رکھنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں وہی ہیں مگر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، حکومت کو اس صورتحال پر فوری قابو پانا چاہیے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹے کی قیمتوں میں دو روز کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صرف دو دن میں آٹے کی قیمت 200 روپے تک بڑھ گئی ہے، جس سے پشاور کے شہری بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  صوبائی حکومت نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری د یدی، آٹے کی قیمت سے متعلق بھی اہم فیصلہ

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بیس کلوگرام مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے، جب کہ فائن آٹے کا بیس کلوگرام تھیلا 2750 روپے سے بڑھ کر 2950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *