حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور

حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور

موسم سرما میں دن میں گرڈ کی بجلی کی طلب میں کمی اور دوپہر کی دھوپ سے اضافی بجلی پیدا ہونے کے خطرے کے پیش نظر حکومت نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی پر غور کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی قیمت 22 روپے کم کرکے 11.30 روپے فی یونٹ کرنے پرغور ہو رہا ہے اور وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکا م کو قیمتوں پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے۔

نیٹ میٹرنگ کی اس اسکیم نے بھاری مالی بوجھ پیدا کرنا شروع کردیا تھا جو کہ گرڈ سے وابستہ صارفین سے دوروپے فی یونٹ وصولی تک تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی

سرکاری ڈیٹا کے مطابق چھتوں پر لگے سولر سسٹم کی تیزرفتارتوسیع سے گرڈ کے ذریعے فروخت کی جانے والی بجلی کی فروخت میں 3.2 ارب یونٹ کمی آئی ، اس سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کےمنافع میں 101 ارب روپے کمی آئی جس سے ٹیرف کو 0.9کلوواٹ آورتک بڑھانا پڑا۔

پاورڈویژن کے تخمینے میں انتباہ جاری  کیا گیا ہے کہ مالی سال 2034 میں یہ اعداد و شمار بڑھ کر 18.8 ارب یونٹ تک بڑھ سکتے ہیں جس کا مطلب 545 ارب روپے اثر ہے اورصارفین پر اس کا اثر 5 سے 6روپے فی یونٹ تک ہو سکتا ہے۔

22اکتوبر کوہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے نیپرا اورپاورڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ بائی بیک ٹیرف کا جائزہ لیں اور اس کی تصدیق کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم خریدنا ہے؟ دیر نہ کریں! ممکنہ بڑھتی قیمتوں سے متعلق تفصیل جانیئے

 یہ نظام سولرصارفین کےلیے بیٹری اسٹوریج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *