خیبر پختونخواہ کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخواہ کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا تقریبِ حلف برداری میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دس نومنتخب صوبائی وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید سمیت انتظامی محکموں کے سربراہان، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

حلف اٹھانے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزراء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی صوبائی کابینہ عوامی خدمت، بہتر طرزِ حکمرانی اور صوبے کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *