امریکا فی الحال ایران میں زمینی فوج تعینات نہیں کر رہا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا فی الحال ایران میں زمینی فوج تعینات نہیں کر رہا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا فی الحال ایران میں زمینی فوج تعینات نہیں کر رہا ہے ۔

انہوں نے واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں زمینی فوج کی تعیناتی وقت کا ضیاع ہو گا، ایران سب کچھ کھو چکا ہے، بحریہ کھو چکا ہے، جو وہ کھو سکتا تھا اس نے سب کھو دیا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی وزیرِخارجہ کا یہ کہنا فضول بات ہے کہ ایران زمینی حملے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی چاہتے نہ ہی امریکہ کے ساتھ مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

اس سے قبل ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں، ایرانی سفارتکاروں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی  کہا کہ امریکا جلد ایسے اقدامات کرے گا جس سے تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم ہو،  ایران کا اگلا رہنما امریکا طے کرے گا، وینزویلا کی طرح ایران میں بھی نئے رہنما کے انتخاب کیلئے کردار ادا کریں گے، ایران نے جانشین مقرر کرنے کی کوشش کی تو اپنا وقت ضائع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی و اسرائیلی جنگی طیاروں کی تہران میں شدید بمباری

دوسری جانب ایران کے خلاف جاری جنگ ساتویں روز میں داخل ہو چکی ہے، اس کے دائرہ کار میں وسعت کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تہران پر حملوں کی 14ویں لہر مکمل کر لی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایران میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے آج جمعے کے روز نئے حملوں کے آغاز کی تصدیق بھی کی ہے جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تل ابیب کی جانب میزائل اور ڈرونز داغنے کا اعلان کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *