پنجاب، دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی

پنجاب، دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ144کے نفا ذ میں سات روز کی توسیع کردی گئی،نوٹیفکیشن میں جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی ہے جس کے تحت یہ پابندیاں ہفتہ 8 نومبر تک برقرار رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا ممنوع قرار دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی محدود کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب حکومت نے صوبے میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی

لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا اس کے علاوہ، اشتعال انگیز، نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہےحکم نامے کا اطلاق شادیوں، جنازوں، تدفین اور سرکاری فرائض انجام دینے والے اہلکاروں یا عدالتوں پر نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماعات اور دھرنے دہشت گردوں کے لیے ممکنہ ہدف بن سکتے ہیں ۔
اس لیے عوامی تحفظ کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں محکمہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ اس فیصلے کی عوامی آگاہی کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *