ریاست مخالف ٹویٹس کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔
ایف آئی اے نے خولہ چوہدری کو گزشتہ رات دو مبینہ ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
گرفتار خاتون کو آج راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان نے مقدمے کے تفتیشی افسر کے ہمراہ ملزمہ کو ڈیوٹی جج عبدالستار کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مقدمے کی نوعیت اور دستیاب شواہد کے پیشِ نظر جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
یہ خبربھی پڑھیں :خبردار، سوشل میڈیا صارفین نے ایسا کیا تو گرفتاری یقینی ہوگی
ایف آئی اے نے خولہ چوہدری کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں ریاستی اداروں کے خلاف مواد پوسٹ کرنے اور عوامی نفرت انگیزی پھیلانے کے الزامات شامل ہیں ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ مقدمہ صرف قانونی تقاضوں کے مطابق درج کیا گیا۔