پنجاب،قبضہ مافیا اور جعلسازوں کیخلاف سخت سزاؤں کے قوانین تیار

پنجاب،قبضہ مافیا اور جعلسازوں کیخلاف سخت سزاؤں کے قوانین تیار

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں جائیدادوں پر قبضہ، جعلسازی اور دھوکا دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانونی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس مقصد کے لیے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام مووایبل پراپرٹی آرڈیننس تیار کیا گیا ہے جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے۔

منظوری کے بعد یہ مسودہ اب باقاعدہ طور پر پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جہاں اس پر بحث کے بعد قانون کی صورت میں نافذ کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :جس کی ملکیت اسی کا قبضہ ،پنجاب میں اب آپ کی زمینوں کا مقدمہ لمبا نہیں چلے گا ،مریم نواز کا اٹل فیصلہ
نئے قانون کے تحت کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر کسی کی جائیداد پر قبضہ کرنے، دھوکا دہی، جعلسازی یا زبردستی ملکیت ہتھیانے کے جرم میں پانچ سے دس سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔

اگر کوئی شخص یا ادارہ کسی غیر قانونی قبضے میں مددگار ثابت ہوا یا جائیداد کی خرید و فروخت میں جعلسازی میں شریک پایا گیا تو اسے ایک سے تین سال قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمپنی، ہاؤسنگ سوسائٹی یا نجی ادارہ ایسے کسی جرم میں ملوث پایا گیا تو ذمہ دار انتظامی افسران کو براہِ راست سزا دی جائے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں :صرف 90 دن میں انصاف،پنجاب میں زمین کے تحفظ کے لیے نیا نظام متعارف
اس اقدام کا مقصد جائیداد کے لین دین کے عمل میں شفافیت پیدا کرنا اور طاقتور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی گرفت کو مضبوط بنانا ہےیہ قانون صوبے میں جائیداد کے تحفظ، عوامی اعتماد کی بحالی اور جعلساز مافیا کے خلاف ایک مضبوط قانونی ڈھانچے کی حیثیت رکھے گا تاکہ کسی شہری کی ملکیت زبردستی یا فریب کے ذریعے نہ چھینی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *