پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز  ، ڈالر سستا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی،500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 384 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےکاروبارشروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1171 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 803 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، مارکیٹ میں 32 ارب ، 54 کروڑ، 86 لاکھ  ،39 ہزار 881 روپے مالیت کے 35 کروڑ 29 لاکھ 97 ہزار 728 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالرسستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مانیٹری پالیسی فیصلے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1,000 سے زیادہ پوائنٹس کا زبردست اضافہ

’پی ایس ایکس‘ کی تاریخی کارکردگی معاشی اشاریوں میں بہتری اور خاص طور پر بینکنگ سیکٹر کی مضبوط کارکردگی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *