پاکستان میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پاکستان میں  تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ضلع اٹک کے علاقے ڈھوک سلطان میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس مقام پر تین کنوؤں کی کامیاب کھدائی کے بعد یومیہ 1,400 بیرل خام تیل، 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس اور 15 ٹن ایل پی جی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

پی پی ایل ان کنوؤں میں 75 فیصد شراکت دار ہے،  کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈھوک سلطان سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس سوئی ناردرن گیس کمپنی جبکہ خام تیل اٹک آئل ریفائنری کو فراہم کیا جائے گا۔

پی پی ایل کے مطابق اس دریافت سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطرخواہ بچت ہوگی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ ماہ صوبہ سندھ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی معیشت کے لیے خوشخبری: اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت

ماڑی انرجیز لمیٹڈ (MEL) نے بتایا کہ ماڑی غزیج CF-B1 ایکسپلوریشن ویل میں کامیاب کھدائی کے دوران روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی،  یہ کنواں 12 ستمبر 2025 کو کھودا گیا تھا اور 1,195 میٹر گہرائی تک سل فارمیشن تک پہنچا۔ ٹیسٹنگ کے دوران 48/64 انچ چوک سائز اور 225 psi پریشر پر نتائج حاصل کیے گئے۔

کمپنی کے مطابق یہ کامیابی مقامی وسائل کے بہتر استعمال کی جانب اہم قدم ہے۔

مزید برآں، سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری بلاک ون سے بھی گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

پی پی ایل کے اعلامیے کے مطابق بارکی ون کنویں کی کھدائی 21 جولائی 2025 کو شروع ہوئی اور 3,392 فٹ گہرائی تک مکمل کی گئی۔ کمپلیشن انٹیگریٹی ٹیسٹ کے دوران کنویں سے 1.5 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوئی۔

گیس کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے ایسڈ اسٹیومولیشن کا عمل بھی انجام دیا گیا۔ یہ دریافتیں پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *