پیٹرول سستا کرنے ساتھ لائٹ ڈیزل سمیت تین پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دی گئیں،نوٹفکیشن جاری

پیٹرول سستا کرنے ساتھ لائٹ ڈیزل سمیت تین پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دی گئیں،نوٹفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ مٹی کے تیل لائٹ ڈیزل اور جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 273 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا دو دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،حیران کن اعداد وشمار

حکومتی فیصلے کے بعد عوامی اور تجارتی حلقوں میں مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے بالخصوص دیہی علاقوں، زرعی شعبے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایوی ایشن سیکٹر میں جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی سفر کے اخراجات پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles