آئین کے ارٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کی حمایت کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان

آئین کے ارٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کی حمایت کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میںآئین کے ارٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کی حمایت کرتے ہیں۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کےبعد پریس بریفنگ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے جو سوچا ہے کہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو نیا لقب دینا ہے اور جو نیشنل سٹریٹجک کمان کا عہدہ دینا ہے اور فیلڈ مارشل کو جوعہدہ ملا بھارت کو شکست دینے کے بعد اس پر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مجھے اجازت دی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی حمایت کرے۔

ستائیس ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی، انہوں نے بتایا کہ آئینی ترمیم میں دیگر تجاویز بھی منظور نہیں کیں۔

بلاول بھٹو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی ای سی نے منظور کی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات،27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے

آئینی عدالت کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت پر رائے یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہو، اس حوالے سے سی ای سی کا اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد ہو گا جس میں آئینی عدالت پر حتمی فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ سے ستائیس ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ستائیس ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریف کیا جائے گا جس کے بعد وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *