وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر باکو میں ”وکٹری ڈے“کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

 وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر عطا تارڑ سمیت دیگر شامل ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ”وکٹری ڈے“کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گے،  بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کا خیرمقدم، امید ہے یہ معاہدہ تنازعات کا شکار دیگر خطوں کے لیے بھی مثال بنے گا، وزیراعظم شہباز شریف

 پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد میں پیوست ہیں ، دونوں ممالک کا علاقائی اور بین الاقوامی فورمز بشمول اسلامی تعاون تنظیم، اقتصادی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ میں بھی قریبی تعاون برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *