وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذر بائیجان کے صدر سے ملاقات، تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذر بائیجان کے صدر سے ملاقات، تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے اوّل نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے اہم ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور، اور باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطوں اور دفاع کے میدانوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ

وزیراعظم نے آذربائیجان کے عوام اور قیادت کو یومِ فتح کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی کامیابی کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے ایک نئی امید کا پیغام ہے۔

انہوں نے آرمینیا کے ساتھ امن معاہدے پر صدر الہام علیوف کی دانشمندانہ قیادت کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام خطے میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
صدر علیوف نے آذربائیجان کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا،باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے سیاسی و اقتصادی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *