آئینی عدالت کے حق میں ہیں،آرٹیکل 243پر حکومت کی حمایت کریں گے ،بلاول بھٹو

آئینی عدالت کے حق میں ہیں،آرٹیکل 243پر حکومت کی حمایت کریں گے ،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم پر اپنا مؤقف طے کر لیا ہے۔

کمیٹی نے آرٹیکل 243 میں مجوزہ تبدیلی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے تاہم دہری شہریت، الیکشن کمشنر اور ایگزیکٹو مجسٹریٹس سے متعلق تجاویز کی تائید نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقدہ سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پارٹی نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ آرٹیکل 243 کی ترمیم کے حق میں ووٹ دے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں :آئین کے ارٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کی حمایت کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کا قیام بھی پیپلز پارٹی کا ہی تصور ہے کیونکہ میثاقِ جمہوریت میں بھی اس کا ذکر شامل تھا تاہم انہوں نے کہا کہ صرف اس نکتے پر نہیں بلکہ میثاقِ جمہوریت کے دیگر حصوں پر بھی مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے وضاحت کی کہ موجودہ آئین کے مطابق ججوں کے تبادلے صدرِ مملکت، چیف جسٹس کی مشاورت سے کرتے ہیں لیکن مجوزہ ترمیم کے بعد یہ اختیار پارلیمانی کمیٹی کو حاصل ہو جائے گا۔

انہوں نے تجویز دی کہ اگر کسی جج کا تبادلہ کسی ایک عدالت سے دوسری عدالت میں ہونا ہو تو متعلقہ دونوں عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان کو کمیٹی کا حصہ بنایا جائے تاکہ وہ اس معاملے میں مؤثر رائے دے سکیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :مسلم لیگ ن پی پی پی سے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت چاہتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی تصدیق
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارٹی نے دہری شہریت، الیکشن کمشنر اور ایگزیکٹو میجسٹریٹس سے متعلق مجوزہ ترامیم سے اتفاق نہیں کیا اور ان نکات کی حمایت سے انکار کیا ہے۔

دہری شہریت سے متعلق پیپلزپارٹی مجورزہ ترمیم کی حمایت نہیں کرسکتی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق تین پوائنٹس پر حمایت کا فیصلہ ہوا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ تمام معاملات حل کریںگے ججوں کی ٹرانسفر سے متعلق پیپلزپارٹی نے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں دیکھیں گے کہ مزید کن نکات پر اتفاق ہوسکتاہے ۔

editor

Related Articles