ایک ہفتے میں18 اشیائے ضروریہ مہنگی،12 سستی ہوگئیں،ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں18 اشیائے ضروریہ مہنگی،12 سستی ہوگئیں،ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رد و بدل دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12 اشیاء سستی ہوئیں اور 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جو 0.59 فیصد کم ہو کر سالانہ بنیادوں پر 4.18 فیصد پر آگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے انڈوں کی قیمتوں میں 8 روپے 33 پیسے فی درجن کا اضافہ ہوا اسی طرح بڑے گوشت کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 66 پیسے اور چھوٹے گوشت میں 2 روپے 52 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مہنگائی کا نیا دھچکا ، برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ
جلانے والی لکڑی بھی 22 روپے 56 پیسے فی من مہنگی ہوئی جبکہ گھی کے اڑھائی کلو ٹین میں اوسطاً 2 روپے 37 پیسے اضافہ دیکھا گیا۔اسی طرح کیلے کی قیمتوں میں بھی 2 روپے 86 پیسے فی درجن اضافہ ہوا جب کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 7 روپے 39 پیسے بڑھ کر 2 ہزار 195 روپے 81 پیسے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 66 روپے 21 پیسے فی کلو، پیاز 8 روپے 49 پیسے اور لہسن 13 روپے فی کلو سستا ہوا۔
مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی 2 روپے 21 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ادارہ شماریات کے مطابق، چینی، آلو، دال مسور، دال چنا اور دال ماش جیسی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مہنگائی کی نئی لہر ، چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
اگرچہ مجموعی طور پر مہنگائی کی رفتار میں معمولی کمی آئی ہے تاہم کئی گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں قیمتوں کے استحکام کے لیے سپلائی چین کو بہتر بنانا اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *