مہنگائی کی نئی لہر ، چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

مہنگائی کی نئی لہر ، چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

ملک بھر میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، مسلسل اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا،  چینی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمتوں سے متعلق مختلف شہروں کی انتظامیہ نرخ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے ، کئی علاقوں میں دکانداروں نے خود ساختہ طور پر قیمتیں بڑھا دی ہیں، اور اوپن مارکیٹ میں چینی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں چینی 190 سے 220 روپے فی کلو، پشاور میں 210 روپے، کوئٹہ میں 185 روپے، اور راولپنڈی میں 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے،  اگرچہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 176 روپے فی کلو مقرر کیا ہے، لیکن کہیں بھی اس پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔ فیصل آباد میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 20 سے 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جہاں اب یہ 200 سے 210 روپے میں دستیاب ہے جبکہ سرکاری نرخ 175 روپے ہے۔

کراچی میں ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی سرکاری قیمت 177 روپے فی کلو ہے، مگر ریٹیل مارکیٹ میں 190 اور ہول سیل سطح پر 195 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ حیدرآباد میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو اور 50 کلو کی بوری 9150 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں چینی کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 10 روپے بڑھ کر 210 سے 220 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر چینی کی قیمتوں پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں، جس کا خمیازہ عام صارف کو بھگتنا پڑ رہا ہے

یہ خبر بھی پڑھیں :ایک ہفتے میں چینی سمیت20اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ میں رہ سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *