ڈاکٹر نبیہہ علی نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

ڈاکٹر نبیہہ علی نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

ماضی میں اپنے کچھ بیانات اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والی ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنے دیرینہ قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

پہلے شوہر کے انتقال کے کئی سال بعد سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے دوسری شادی کرلی ، انہوں نے چند دن قبل ہی بتایا تھا کہ وہ جلد ہی دوسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ڈاکٹر نبیہہ علی کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود ان کا نکاح پڑھایا، تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔

سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے ڈاکٹر نبیہہ کی شادی کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں عروسی لباس میں دلہن کے روپ میں دیکھا گیا۔

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے نکاح اور شادی تقریبات میں شرکت کرنے پر فرح اقرار کا شکریہ بھی ادا کیا جب کہ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شادی کے موقع پر انہوں نے میڈیا کو انٹرویو بھی دیا اور دعویٰ کیا کہ انہیں نے نکاح کے موقع پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات پہنے ہیں جب کہ ایک کروڑ روپے کا ان کا عروسی لباس ہے۔

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اکتوبر 2025 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں خود سے 15 سال زائد العمر مرد سے شادی کی تھی، جن کے انتقال کے بعد انہوں ںے دوسری شادی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے زندگی میں مرد کی کمی محسوس کی اور اب انہیں 20 سال کی عمر والی محبت ہوئی ہے، وہ جلد شادی کریں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *