قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق

قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما شاکر سعداللہ لانگو سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں پیش آیا جہاں رہنما کی گاڑی کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں شاکر سعداللہ لانگو کے علاوہ شاکر خیراللہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر شامل ہیں واقعے کے فوری بعد لیویز اور مقامی پولیس فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت بعدمیں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی رہائشیوں نے پولیس کو فوری اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد جمع کرنا شروع کر د ئیے اور مقامی لوگوں سے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے چند دن قبل قلات کے علاقے منگچر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے تھے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کا علاج ممکن بنایا جا سکے۔

یہ خبربھی پڑھیں :قلات : دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ،6 دہشت گرد ہلاک

مقامی پولیس اور لیویز حکام نے بتایا ہے کہ حالیہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشن جاری ہیںمقامی انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے علاقے میں دوبارہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ خبربھی پڑھیں :قلات میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار شہید

یہ واقعہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کی بڑھتی ہوئی شدت کا عندیہ دیتا ہےجس پر حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *