میرپور: معروف صحافی اور وی لاگر آشر علی نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے ہر قسم کی وابستگی اور حمایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
آشر علی، جو یوٹیوب اور فیس بک پر اپنے پروگرامز اور انٹرویوز نشر کرتے ہیں، نے چند روز قبل شوکت نواز میر کا ایک انٹرویو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا تھا۔
تاہم موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں انہوں نے مذکورہ انٹرویو اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حذف کر دیا ہے۔
آشر علی کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے موجودہ طرزِ عمل اور سرگرمیوں کے پیش نظر وہ اس کی کسی بھی قسم کی حمایت جاری نہیں رکھ سکتے۔
معروف صحافی اور وی لاگر آشر علی نے عوامی ایکشن کمیٹی سے ہر قسم کی وابستگی اور حمایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آشر علی، جو یوٹیوب اور فیس بک پر اپنے پروگرامز اور انٹرویوز نشر کرتے ہیں انہوں نےچند روز قبل شوکت نواز میر کا ایک انٹرویو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا… pic.twitter.com/ZeIAauPPV4
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) June 22, 2026

