جنرل ساحر شمشادمرزا کو سعودی عرب کی جانب سے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازدیا گیا

جنرل ساحر شمشادمرزا کو سعودی عرب کی جانب سے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازدیا گیا

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الروییلی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے عالمی اور علاقائی صورتِ حال پر بات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیااس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کی عسکری قیادت نے مضبوط بھائی چارے اور دیرپا دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مالدیپ کا اہم دورہ، دفاعی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات، خاص طور پر فوجی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ اعلیٰ سطح کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا سعودی عرب کی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔

یہ خبربھی پڑھیں :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کی ملاقات

دونوں فریقین نے مستقبل میں بھی دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے اور تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود مضبوط تعلقات اور بھائی چارے کی مثال ہے۔

پاکستان کی فوجی قیادت کی کوششیں نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے رہی ہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی کی تصدیق ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *