قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام ساڑھے 4 بجے بلایا گیا ہے جس کے لیے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے دو نئے حکومتی بل متعارف کروائے جائیں گے۔
اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی اس کے علاوہ موٹر گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کا بل 2025 اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے لیے پیشکش کی جائے گی۔
یہ بل ملک کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دئیے جا رہے ہیںاس اجلاس میں شہریوں کے ذاتی ڈیٹا اور حساس معلومات کی ہیکنگ سے متعلق توجہ دلانے کے نوٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔
سائبر کرائم میں 35 فیصد اضافے کے حوالے سے بھی توجہ دلانے کے نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہیں یہ اقدامات حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سیکورٹی اور عوام کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے بل اور رپورٹس ملک کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اہمیت رکھتے ہیں اور ان پر بحث کے بعد فیصلہ متوقع ہےاجلاس میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے نمائندگان شریک ہوں گے جبکہ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایجنڈے میں شامل امور ملکی معیشت، صنعت، نجکاری، اور سائبر سیکورٹی سے متعلق ہیں آئندہ سال کے حکومتی منصوبوں اور پالیسیوں پر اثر ڈال سکتے ہیں اجلاس کے دوران عوامی مفاد کے امور پر بھی روشنی ڈالی جائے گی اور مختلف کمیٹی رپورٹس کی منظوری دی جائے گی۔