ایمل ولی سمیت اے این پی کے تینوں سینیٹرز نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا

ایمل ولی سمیت  اے این پی کے تینوں سینیٹرز   نے 27 ویں آئینی  ترمیم کے حق میں ووٹ  دیا

ایمل ولی سمیت اے این پی کے تینوں سینیٹرز نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ایمل ولی سمیت سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سینیٹر ارباب نے ترمیم کے  حق میں ووٹ دیا  قبل ازیں ایمل ولی نے   کہا کہ آج جو راستہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ آنے والی نسلوں پر اثر ڈالے گا اور اکثریت کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی جڑی ہوئی ہے۔

آر ٹی ایس اور 45 والی اکثریت جعلی ہے ولی خان اور اسفند ولی کے گھروں میں لال ٹوپی والے ایک مخصوص نظریے کے لوگ ملیں گے اگر اکثریت آئین کی بنیاد کمزور کرے تو نہ آئین محفوظ رہے گا نہ جمہوریت۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مدارس بل پر مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا: ایمل ولی خان

ماضی میں مشکل وقت میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ ہم سیاسی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور ووٹ صرف جماعت کے لیے نہیں بلکہ صوبے کے وسائل اور عوام کے تحفظ کے لیے دے رہے ہیں۔اس کی قیمت ہمیں ادا کرنی ہوگی اور صوبے کے وسائل پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ہماری سیاست ہمیشہ صوبے کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش رہی ہے جب عوام نے فیصلہ دیا تو یہ ایک تاریخی فیصلہ ہوگا گزشتہ 12 برس میں سیاسی جماعتوں نے کھیل کھیلا، لیکن تینوں جماعتوں سے آئینی اور پرامن جواب لیا جائے گا۔

ہمارا محور صرف آئین اور وفاق کی حفاظت ہے اور ہم تمام سیاسی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ کسی ایسی آئینی ترمیم کی اجازت نہ دی جائے جو آئین یا جمہوریت کو نقصان پہنچائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *