سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کاکیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنا دیا ، فتنہ الخوارج کی جانب سے آرمی پبلک سکول جیسا سانحہ دوبارہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا کے داخلی دروازے پر خودکش دھماکہ ہوا سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی کالج کے اندر داخل ہونے سے کی کوشش ناکام بنا دی۔
آپریشن اس وقت بھی جاری ہے 4 سے 5 دہستگرد مارے جا چکے ہیں سیکورٹی ذرائع واضح رہے کہ کیڈٹ کالج وانا مقامی قبائل کی درخواست پر قائم کیا گیا ادارہ ہے جہاں محسود اور وزیر قبائل کے بچے بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یہ ادارہ علاقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہا ہے اور اس کے فارغ التحصیل کئی طلبہ ملک کے اہم اور اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں خوارج ایک بار پھر وہی ظلم دہرانا چاہتے تھے جو آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں دیکھا گیا مگر ان کی ناپاک کوشش ناکام بنا دی گئی۔
یہ خوارج آرمی پبلک سکول حملے کے سات بھی اتنے ہی ظالم تھے ور آج بھی۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے کیا خیبرپختونخوا حکومت ان درندوں سے مذاکرات کی بات کرتی ہے؟ایسے درندوں کا صرف ایک انجام ہے ۔
موت۔ جو عناصر پاکستانی عوام کے جان و مال کے دشمن ہیں اور ملک میں دہشتگردی پھیلانے کے درپے ہیں، ان سے کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں یہ خوارج انسانیت کے دشمن ہیں، اور ان کا انجام جہنم کی آگ ہے۔