بحریہ ٹاؤن کیلئے منی لانڈرنگ کا کیس، عدالت نے ملک ریاض کے فرنٹ مین کو 10 سال قید اور 25 ملین جرمانے کی سزا سنا دی

بحریہ ٹاؤن کیلئے منی لانڈرنگ کا کیس، عدالت نے ملک ریاض کے فرنٹ مین کو 10 سال قید  اور 25 ملین جرمانے کی سزا سنا دی

بحریہ ٹاؤن کے لیے منی لانڈرنگ کیس میں سیشن عدالت اسلام آباد نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملک ریاض کے فرنٹ مین کرنل (ر) خلیل کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم کرنل (ر) خلیل کو 10 سال قید کے ساتھ 25 ملین روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالت کے حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

یہ فیصلہ بحریہ ٹاؤن کے لیے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں سنایا گیا جس میں عدالت نے ملک ریاض کے فرنٹ مین کرنل (ر) خلیل کو سزا کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد بحق سرکار ضبط

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *