بنوں: دہشتگردوں نے مغوی ایس ایچ او کو شہید کردیا

بنوں: دہشتگردوں نے مغوی ایس ایچ او کو شہید کردیا

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو روز قبل اغوا ہونے والے ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او عابد کی لاش تھانہ کینٹ کی حدود میں نالہ پل داود شاہ کے قریب سے برآمد کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اغوا کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او عابد کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے مختلف ٹیمیں متحرک تھیں۔ تاہم آج ان کی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فالس فلیگ آپریشنز پھر بے نقاب، مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اپنے ہی شہریوں کی قاتل بن گئی

دوسری جانب ایک الگ واقعے میں بنوں کے علاقے پیردل خیل سے اغوا کیے جانے والے واپڈا کے پانچ ملازمین کو 55 دن بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ واپڈا کی ٹیم بجلی کی مرمت کے کام میں مصروف تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے ڈرائیور سمیت پانچ اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اغواکاروں نے ان ملازمین کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ بازیاب ہونے والے ملازمین میں ڈرائیور عدنان، نقیب الرحمن، فرہاد، عبدالوہاب اور جاویداللہ شامل ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد فوری کارروائیاں شروع کیں، اور کئی دن کی محنت کے بعد تمام اہلکاروں کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرا لیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *