سعودی عرب کی شہزادی انتقال کر گئیں

سعودی عرب کی شہزادی انتقال کر گئیں

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی رکن شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوانِ شاہی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت اور دعائے مغفرت کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ شہزادی وفا کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے جنازہ نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

ایوانِ شاہی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحومہ کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی جاتی ہے، جب کہ اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سعودی عرب میں پاکستانی خواتین نرسوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع، اپلائی کرنے کا طریقہ جانئے

سعودی عرب میں شاہی خاندان کے کسی فرد کے انتقال پر ہمیشہ گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عوام اور حکام مرحوم یا مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور شاہی خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا جاتا ہے۔

شاہی خاندان کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر بن خالد کے انتقال سے خاندان اور ملک میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کی جانب سے بھی ایوانِ شاہی کے ساتھ اظہارِ افسوس اور مرحومہ کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

ایوانِ شاہی نے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ شہزادی وفا کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔

Related Articles