خیبر پختونخوا میں امن جرگہ، حکومت اور اپوزیشن کا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

خیبر پختونخوا میں امن جرگہ، حکومت اور اپوزیشن کا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کا امن جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔

جرگے کے شرکا نے دہشت گردوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق امن جرگے میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے ناسور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے متنازع بیان پرتنقید کی بارش، سہیل آفریدی نے ملکی اتحاد و استحکام پر کاری ضرب لگائی، عوامی ردِعمل

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امن جرگے کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر صوبائی حکومت من و عن عمل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے عوام، سیاسی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *