سری لنکن کرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کا بیان سامنے آیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے اور سری لنکن ٹیم کو اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پی سی بی کی اس یقین دہانی کے بعد سری لنکن ٹیم نے اپنا دورہ جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو اس کے متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔ بورڈ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کے دوران سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور واضح کیا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ پی سی بی حکام نے بتایا کہ میچ کے دوران راولپنڈی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز کھیلنے ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیمیں پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات عطاتارڑ اور وفاقی وزیر دفاع نے پاکستان میں جاری کرکٹ سیریز جاری رکھنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔وفاقی وزیر وفاع خواجہ آصف نے ایکس پوسٹ میں دورہ پاکستان جاری رکھنے اور شاندار کرکٹ پیش کرنے پر شکریہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *